وہاڑی ‘79خصوصی افراد میں آلات ‘وہیل چیئرز تقسیم
وہاڑی (بیورو رپورٹ نمائندہ پاکستان) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم(بقیہ نمبر6صفحہ7پر )
کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور ملک نوشیر انجم لنگڑیال، ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے میاں ناصر دولتانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور نے 79 خصوصی افراد میں 66 وہیل چیئرز، 10 ٹرائی سائیکلز، 2 موبائل ٹوائلٹ اور ایک بیساکھی تقسیم کیں، خصوصی افراد نے معاون آلات کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، معاون آلات کی فراہمی سے ان کی زندگیاں آسان بن رہی ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی نمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ ہے کہ خصوصی افراد کو معاون آلات فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے مالی معاونت بھی کی جارہی ہے، ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے کہا کہ فلیگ شپ پروگرام نہ صرف فلاحی منصوبہ ہے بلکہ یہ سوچ کی تبدیلی کا عکاس ہے، ان اقدامات سے خصوصی افراد کے اعتماد اور خودداری میں اضافہ ہورہا ہے اور انہیں معاشرتی سرگرمیوں میں فعال بنایا جارہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور نے کہا کہ خصوصی افراد کی سہولت کے لئے تحصیل سطح پر اسسمنٹ بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں، سرکاری و نجی ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور انہیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، رائے عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے محمد اشفاق، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف سردار، ماریہ شمعون سمیت سیاسی و سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔