جہانیاں ‘ بہاولپور میں حادثے ‘ دو افراد جاں بحق 

  جہانیاں ‘ بہاولپور میں حادثے ‘ دو افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور “اوچشریف ‘جہانیاں (بیورو پورٹ ‘نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ پاکستان)جہانیاں بائی پاس پر ایک تیز رفتار ٹرالر کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں(بقیہ نمبر7صفحہ7پر )

 اس سے قبل بھی بیشتر حادثات میں درجنوں افراد کی جانیں جا چکی ہے اور کئی افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔شہریوں کے مطابق بائی پاس پر ریڑھی مافیا اور ناجائز بس اڈوں کی وجہ سے مرکزی شاہراہ شدید تنگ ہو چکی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔درمیان سڑک پر بسوں کے رکنے اور ریڑھیوں کی بھرمار کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے فوری نوٹس لینے اور ناجائز بس اڈوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔اوچشریف ،نوجوان موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث ریڑھی سے ٹکراگیا ہیڈ انجری کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسیکوزرائع کے مطابق گذشتہ روز 15 سالہ موٹر سائیکل سوار لڑکا علی ولد ارشادسکنہ علی پور اوور سپیڈ کی وجہ سے چاول چھولے والی ریڑھی سے ٹکرایا اور ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا متوفی کی ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سینٹر اوچشریف شفٹ کر دیا گیا۔