ایم پی اے نعیم اختر بھابھہ سے وفد کی ملاقات ‘ علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال
آرے وائین (نمائندہ پاکستان)را ﺅحشمت علی اور را ﺅریاض (بقیہ نمبر10صفحہ7پر )
کمال نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی نعیم اختر خان بھابھہ سے خصوصی ملاقات کی یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں علاقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایم پی نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست کا مقصد ہے، علاقے میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے راو حشمت علی اور راﺅ ریاض کمال نے ایم پی نعیم اختر خان بھابھہ کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے علاقے میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے ہر سطح پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔