بجلی چوری ‘ واپڈا ملازمین کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع
بہاول پور(ڈسٹرکٹ بیورو)ایف ائی اے بہاولپور کی سمہ سٹہ میں بڑی کاروائی کی گئی۔واپڈا ملازمین کے گھروں پر چھاپہ۔بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔(بقیہ نمبر9صفحہ7پر )
اپنے قریبی رشتہ داروں اور ہمسایوں کو سپلائی۔نئے اور پرانے میٹر ز۔تاریں۔کنڈکٹر اور دیگر سامان برامد۔ایف ائی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا تفصیل کے مطابق۔مخبرنے اطلاع دی کہ واپڈا ملازمین محمد اصغر ولد حاجی محمد،۔محمد شہزاد ولد بشیر احمد بطور لائن مین سمہ سٹہ میں سب ڈویژن خانقاہ شریف تعینات ہیں۔جنہوں نے واپڈا کی بجلی میٹر اپنے گھروں کے اندر نسب کروائے ہوئے ہیں اور ان میٹر سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں اور کر بھی ہمسایوں کو سرکاری بجلی اپنے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں اور واپڈا دفتر سے سرکاری سامان جس میں نئے پرانے میٹرز تاریں کنڈیکٹر وغیرہ افسران بالا کی ملی بھگت سے اپنے گھروں میں رکھ کر نیو میٹر نسب کرتے ہیں اور میٹرز پر چلے ہوئے یونٹس کو خرد برد کر کے صارفین سے رقم بٹورتے ہیں۔اس طرح سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگا رہے ہیں۔جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے سرکل بہاولپور کے حکم پر ایف ائی اے انسپیکٹر بہاولپور عبدالوکیل ایس ائی بشیر بھٹی اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم نے واپڈا ملازمین کے گھروں پر اچانک چھاپہ مارا تو دوران چیکنگ محمد اصغر نے اپنے گھر کے اندر نصب بجلی میٹر نمبر 5734623 میں سےpvc تار سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر اپنے گھر میں استعمال کر رہا تھا جبکہ ایک میٹر محمد اصغر کے چھت پر نصب تھا اس سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر محمد شہزاد دیگر ہمسایوں کو بجلی سپلائی دی ہوئی تھی اسی طرح ایک اور میٹر بجلی موجود تھا اس میں لوڈ کی تاریں موجود نہ تھی۔محمد اصغر کے گھر کو مزید چیک کیا گیا تو میپکو/واپڈا سرکاری مٹیر۳یل 60 عدد پرانے میٹر اور 10 عدد نئے میٹر۔کلیمپ واپڈا۔تار رول مکمل 45 میٹر۔pvc تار دس میٹر اور دیگر سامان برامد ہوا۔ملزمان محمد اصغر ولد حاجی محمد لائن مین۔محمد شہزاد ولد بشیر احمد لائن مین خان گاہ شریف میپکو سب ڈویژن۔بجلی چوری اور سرکاری مٹیریل کی خرد برد میں ملوث پائے گئے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔