سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ثانیہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ثانیہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹٹ گارڈ (اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات برقرار رکتھے ہوئے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں میزبان جرمن انیکا بیک اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹینا باروس کو شکست دی۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک کا مقابلہ میزبان جرمن انیکا بیک اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹینا باروس سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں ثانیہ مرزا اور کارا بلیک فتح یاب رہیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جرمن انیکا بیک اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹینا باروس کو 6-3،2-6 اور 10-8 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔