انبالہ کی کالج انتظامیہ نے23کشمیری طلباء نکال دیے

انبالہ کی کالج انتظامیہ نے23کشمیری طلباء نکال دیے
انبالہ کی کالج انتظامیہ نے23کشمیری طلباء نکال دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ کے ایک کالج کی انتظامیہ نے 23 کشمیری طلباء کو اس بنا پر کالج چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے کیونکہ انسانی وسائل و ترقی کی بھارتی وزارت نے وزیر اعظم اسکالر شپ اسکیم کے تحت انکی فیس ادا نہیں کی ہے۔ نکالے گئے طلباء کے والدین نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ ان کے بچوں کو 2013میں وزیر اعظم اسکالر شپ کی بنیاد پر امبالہ کے کالج میں داخلہ دیا گیا تھا۔
انہو ں نے کہا کہ داخلے کے وقت طلباء کو اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انکے تمام اخراجات بھارتی حکومت برداشت کر ے گی۔ والدین کا کہنا تھاکہ ان کے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا کیونکہ بھارت کی متعلقہ وزارت نے منظور شدہ رقم جاری نہیں کی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -