خواجہ آصف نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

خواجہ آصف نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
خواجہ آصف نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، عدالت نے دس اپریل کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ وزیرخارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آج سنائے گا، فیصلے سے متعلق تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکی تھی، جس کی سماعت دس اپریل کو مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں یہ مو¿قف اختیار کیا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں، لہٰذا غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص وزیر خارجہ کے اہم منصب پر کیسے فائز رہ سکتا ہے۔
خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف پہلے دبئی میں بینک میں ملازمت کرتے تھے، وہ دبئی میں فل ٹائم نہیں بلکہ ایڈوائزر کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔خواجہ آصف نے اضافی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرادی تھیں، یو اے ای کمپنی نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر گواہی دینے پر آمادہ ہوا۔دستاویزات کے مطابق کنسلٹیشن معاہدے کے تحت ملازم کی فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں، کمپنی کے مطابق خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پر تجاویز فون یا دورہ دبئی کے دوران لی جاتی ہیں۔