کورونا خطرہ، عمر رسیدہ نمازیوں کو گھروں میں عبادت کیلئے قائل کرنا ہو گا: صدر مملکت

  کورونا خطرہ، عمر رسیدہ نمازیوں کو گھروں میں عبادت کیلئے قائل کرنا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی ہے مساجد کی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے 20نکات پر عمل در آمد کیا۔ اسلام آباد کی مساجد میں حاضری کے بعد امام صاحبان کے نام خط میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک معاملے کی طرف نشاندہی انتہائی ضروری ہے۔ غالبا 50 سال سے زائد عمر کے لوگ بھی تراویح کی جماعت میں شامل تھے جبکہ علما اور حکومت کے اجماع میں 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے مسجد میں نماز ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔صدر مملکت نے کہا کہ مسجد کمیٹی کو چاہئے ان بزرگوں کو قائل کریں تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں۔
صدر مملکت

  راولپنڈی(آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راولپنڈی میں مختلف مساجد کا دورہ،احتیاطی تدابیرا کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روالپنڈی میں جامع اسلامیہ مسجد مری روڈ، جامع مسجد غوثیہ صدر، موتی مسجد لیاقت روڈ اور جامع مسجد گلشن دادن خان کا دورہ کیا۔اس دوران صدر مملکت نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا تھا کہ ان تدابیر پر عملدرآمد کرونا کے وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے،سب کو مل کر ان تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔
مساجد کا دورہ

مزید :

صفحہ اول -