8 بچوں کی ماں کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا، سفاک ملزم گرفتار 

8 بچوں کی ماں کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا، سفاک ملزم گرفتار 
8 بچوں کی ماں کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا، سفاک ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہکوٹ کے نواح میں سفاک شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا، متاثرہ خاتون 8 بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق ساہیوال کے قریب شاہکوٹ کے علاقے میں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واردات کے روز میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوا تو شوہر حیوان بن گیا اور بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

بیوی صنف نازک ہونے کے ناطے جلاد کے آگے کچھ نہ کر سکی اور بے بسی کی کیفیت میں ہی شعلوں کی نذر ہو کر جاں بحق ہو گئی۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی جس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔