پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں اختر اقبال ڈار کے گھر میں کھڑی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
اختر اقبال ڈار نے بتایا ہے کہ ان کے گھر پر پستول سے فائرنگ کی گئی، جس کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں اور فیملی کے افراد اس واقعے میں محفوظ رہے۔ جب فائرنگ ہوئی میں گھر کے لان میں بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نے مجھے ڈرانے کے لیے یہ حرکت کی تاہم میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔