مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،اسفندریارولی

مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،اسفندریارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں نہیں چلے گا،وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ غیرآئینی نہیں مگربندوق کی نوک پراستعفیٰ مانگنا آئینی نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صدر نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کا مقصد کیا ہے
؟ حکومت نے استعفے کے علاوہ سارے مطالبات مان لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ غیرآئینی نہیں مگربندوق کی نوک پراستعفی مانگنا آئینی نہیں،آئین میں وزیراعظم کو ہٹانے کا ایک طریقہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو روایت ڈالی جارہی ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ اسفندیارولی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں، ہم نوازشریف کے لیے نہیں پارلیمنٹ کے لئے لڑرہے ہیں۔ اسفندیار ولی نے تحریک انصاف کے استعفوں کو بلاجواز قراردیا اور کہا کہ انا اور ضد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کیسے چلے گی؟۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ محمود اچکزئی جلسوں کی اپیل کریں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

علاقائی -