سیلاب متاثرین کی تکالیف کا ازالہ کرینگے، جاوید اختر محمود
ملتان،ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محموداور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سیلاب زدگان کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا اورہدایات جاری کر دیں۔ اس موقع (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
پر سیکرٹری ہاؤ سنگ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ڈیرہ غازی خان کے سیلابی علاقوں کادورہ کیا،جاوید اختر محمود،محمد انور بریار ٹی ڈی سی پی میں قائم ریلیف کیمپ بھی گئے۔بستی وڈانی،سرور والی ریلیف کیمپس دورہ کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی،میڈیکل کیمپس میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ضلعی انتظامیہ کے علاؤہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں،مشکل حالات میں متاثرین کی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر محکمے کو متاثرین کی مدد کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں، متاثرین کی تکالیف کا احساس ہے، جنہیں کم کیا جارہا ہے، حکومت پنجاب کے تمام وسائل سیلاب متاثرین کیلئے حاضر ہیں،وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دن رات متاثرین کو برابر ریلیف فراہم کررہی ہے،آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،پوری کوشش کی گئی ہے کہ متاثرین کی تکالیف کم ہوں،ریکارڈ بارشوں سے ضلع بھر میں تباہی ہوئی ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ شفاف سروے ہوگا،کسی کا حق نہیں مارا جائے گا،آزمائش اور کٹھن حالات میں گھبرانے کے بجائے صبر سے کام لیا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین کے پاس خود جاکر ان سے ملاقاتیں بھی کیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25جولائی سے 24اگست تک بارشوں،ضلع بھر کی رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے متاثرین میں 28803فوڈ ہیمپرز،10774خیمے،15آئی ڈی پی کیمپس اور2082پکی پکائی دیگیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں سیلاب متاثرین کو تین وقت کا اعلی کوالٹی کا کھانا فراہم کررہے ہیں،آئی ڈی پی کے15 کیمپس میں فی کیمپ میں 350سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں جن کو تمام تر سہولیات موقع پر ہی فراہم کی جارہی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ویک بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے دوران ضلع ملتان میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی گھروں اور کمرشل مقامات پر چیکنگ شروع کی گئی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جاسکیان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان ڈینگی لاروا ملنے پر نجی و کمرشل پراپرٹی سیل کی جائے گی جبکہ صفائی کے موثر انتظامات نہ کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کئے جائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ڈینگی پورٹل پر موصول شکایات کا سو فی صد ازالہ ٹارگٹ ہے کیونکہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ موسم میں بدلاؤ کے باعث ڈینگی کا خطرہ سر اٹھا رہا ہے۔ضلعی محکموں و سول سوسائٹی کو ڈینگی مہم میں شامل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈینگی ویک کے دوران بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی جبکہ ڈینگی لاروا کے مقامات پر فوری سوئپنگ کرائی جائے گی۔اس موقع پر ڈینگی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔