قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحفظ انسانی حقوق پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،فواد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاقہے قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،تشدد کے الزام میں بے حسی پر مایوسی کے اظہار کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بنیادی باتیں سمجھنے، انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا تشدد کے الز ا م میں بے حسی پر مایوسی کے اظہار کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تشدد کی حساسیت پر ریمانڈ دینے سے انکار پر مجسٹریٹ قابل تعریف ہے۔
فواد چوہدری