سندھ میں امدادی سامان، راشن اور خیمے نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج

سندھ میں امدادی سامان، راشن اور خیمے نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج
سندھ میں امدادی سامان، راشن اور خیمے نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا احتجاج
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹہ (ویب ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں میں امدادی سامان، ٹینٹ، راشن نہ ملنے اور داد رسی نہ ہونے پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا۔

جیو نیوز کے مطابق  ٹھٹہ، جیکب آباد، میرپورخاص، گھوٹکی، سیہون اور لاڑکانہ میں حفاظتی بندوں پر بیٹھے متاثرین اورخیمہ بستیوں میں موجود متاثرین نے امدادی سامان، ٹینٹ اور راشن نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے کیے، عمر کوٹ میں بے یارو مددگار متاثرین نے ٹینٹ سے بھرا ٹرک دیکھ کر اس پر ہلہ بول دیا۔

 ٹنڈو الہیار میں سیلاب متاثرین نے پانی کا نکاس نہ ہونے، راشن اور ٹینٹ نہ ملنے پر عثمان شاہ ہڑی اور نصرپور روڈ پر احتجاج کیا۔