جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کافی اچھی ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

    جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کافی اچھی ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ تندرست اور متحرک ہیں۔اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کافی اچھی ہے، انہیں جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں، ان کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، جیل میں ایکسر سائز  کرنے کے ساتھ ساتھ کتابیں پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کی اجازت ملنی چاہیے، بانی تحریک انصاف کے فالو اپ چیک اپس بہت ضروری ہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف

مزید :

صفحہ اول -