کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں سالانہ 27.5 فیصد اضافہ

    کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں سالانہ 27.5 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27.5 فیصد اضافہ ہوا،حجم 125 ارب روپے رہا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 125 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 27.5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 98 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ جون میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 122 ارب روپے کی خریداری کی جو جولائی میں بڑھ کر 125 ارب روپے ہو گئی۔ 

کریڈٹ کارڈ خریداری

مزید :

صفحہ آخر -