28اگست ہڑتال، ایف بی آر کی تاجروں کو مذاکرات کی دعوت 

28اگست ہڑتال، ایف بی آر کی تاجروں کو مذاکرات کی دعوت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 28 اگست کی ہڑتال  پر تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔تاجروں کی ہڑتال پر چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے تاجر نمائندوں کومذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی ہدایت پر ممبر آپریشنز نے تاجر رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاجروں کو 27 اگست کو 3 بجے ایف بی آر اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے جس میں تاجر دوست اسکیم کے ترمیمی ایس آراو پر مشاورت ہوگی امید ہے تاجر رہنما مثبت جواب دیں گے۔ چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست  اسکیم کا کہنا تھا کہ ملک ہڑتال واحتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم تمام مسائل کو مل جل کر حل کرنے کے خواہاں ہیں تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کریں گے۔مزید بر آں مرکزی انجمن تاجران اور سندھ تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے  اعلان کیا ہے کہ 28 اگست کو ہڑتال ہر صورت ہوگی، آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ نہ ہوئے تو اگلے مرحلے میں دو روزہ یا غیرمعینہ مدت کی ہڑتال ہوگی۔کراچی پریس کلب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری، تاجر رہنما عتیق میر، وقار حمید میمن، عبد الرحیم آغا، لالا فرقان شیخ، شیخ حبیب، رانا اکرم، آصف گلفام سمیت کراچی کے چھوٹے بڑے بازاروں کی نمائندہ انجمنوں نے اجلاس میں شرکت کی  جسکے  بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوے  کاشف چوہدری نے کہا کہ تجارت معیشت کو بچانے اور صنعتوں کی بندش روکنے کے لیے 28 اگست کو کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شٹر ڈان ہڑتال ہوگی۔ یہ ہڑتال تاجروں کی قیادت کے لیے نہیں کراچی اور پاکستان کے تاجر اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے چالیس چوروں کے خلاف 2800 ارب روپے کی ادائیگیوں اور بجلی پر 13 ٹیکسوں کے خلاف ہے قوم کا کوئی فرد اتنی مہنگی بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا تاجر اپنے اثاثہ فروخت کرکے بل ادا کررہے ہیں صنعتیں بند ہورہی ہیں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں پر 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانا ظلم ہے دکانوں کے کرایہ کے ساتھ اب ٹیکس کی شکل میں ایف بی آر کی ملازمت کرنا ہوگی ایڈوانس ٹیکس کوئی تاجر نہیں دے گا نوٹسز مسترد کرتے ہیں کوئی تاجر نوٹس وصول نہیں کرے گا ایف بی آر ٹیموں نے بازاروں کا رخ کیا تو ان کا گھیرا ہوگا۔۔اجلاس میں شریک بلوچستان کے نمائندوں نے بھی ہڑتال میں شرکت کا اعلان کیا۔

 تاجروں کی ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -