ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ،جانی و مالی نقصان نہ ہوا
کوئٹہ (این این آئی) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق اتوار کو ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4عشاریہ 2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 45کلو میٹر تھی، زلزلہ پیماء مرکز زلزلے کا مرکز ژوب سے 48کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ