ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم چین روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی یاکی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے چین کیلئے گزشتہ شب روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہوسٹلز) عامر محمود صدیقی نے الوادع کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 سے 17 ستمبر تک چین میں شروع ہوگی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ملکوں کی مردوں کی ٹیموں میں حصہ لیں گی جن میں میزبان چین،بھارت، پاکستان، کوریا، ملائیشیا، جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
، پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 8 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں کوریا کے خلاف 9 ستمبر کو مدمقابل ہوگی، تیسرے میچ میں گرین شرٹس کو 11 ستمبر کو جاپان کا چیلنج درپیش ہوگا چوتھا میچ 12 ستمبر کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ جبکہ پانچواں میچ پاکستان 14 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیسیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر جبکہ فائنل میچ 17 ستمبرکو کھیلا جائے گا