نوشہرہ ورکاں،تحصیل کچہری میں سدھو لاء چیمبرز کی افتتاحی تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تحصیل کچہری میں سدھو لاء چیمبرز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر نفیس امان اللہ سدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف کا بول بالا اور قانون کی بالادستی میرا عزم ہے میں مظلوم عوام کو انصاف کی تیز ترین فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہونگا تقریب میں علاقہ کی معروف شخصیت اقبال صدیق سدھو، ظہیر اکرم گورائیہ صدر بار، راؤ سبطین علی خان جنرل سیکرٹری بار، وکلاء راہنماء رانا محمد جمیل، ظفر اقبال ہنجراء سابق جنرل سیکرٹری بار، چوہدری زمان انور سابق جوائنٹ سیکرٹری بار، حسن ولائیت تارڑ، غلام باقر ڈوگر، سردار خاں ورک، ذبیح اللہ مانگٹ، سہیل رسول گجر، میاں جواد حسین، ساجد محمود وڑائچ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نفیس امان اللہ سدھو کے مستقبل میں کامیابی وکامرانی کی دعائے خیر کی۔