انتھک محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، حمائمہ ملک

  انتھک محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، حمائمہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس میں کسی کا تعاون شامل نہیں بلکہ یہ ان کی اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوبز میں سخت مقابلے کا سامنا ہے، کوئی کسی کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، چند برس پہلے تک تو مواقع بھی کم تھے لیکن اب رفتہ رفتہ لوگ سمجھتے جا رہے ہیں اور ایک صحت مند فضا بن رہی ہے۔14 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے  گلیمر کی دنیا میں قدم رکھنے والی حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ ہرقدم پر سیکھ کر آگے بڑھی ہیں اور اس بات پر انہیں فخر ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ میں معیاری کام کروں شائقین نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا ہے اور مجھے اس وقت ہبت خوشی ہوتی ہے جب شائقین میرے کام کو پسند کرکے میرے کام کی تعریف کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -