کیرئیر میں محنت سے مقام حاصل کیا ہے، مومنہ اقبال
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے اور اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیاگیا ہے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت کم ہے، اس لئے وہ نہ تو فلموں میں کام کر سکیں گی اور نہ ہی ڈراموں میں انہیں کام مل سکے گا۔اداکارہ کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے کم فالوورز کے شکوے کی مختصر ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس میں وہ زیادہ فالوورز رکھنے کے فوائد بتاتی دکھائی دیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی انہیں بتا چکا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں۔اداکارہ نے تنقیدی انداز میں اپنے ساتھ کمرے میں موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں، اس لئے وہ ڈراموں میں کام نہیں کر سکیں گی۔اداکارہ نے اپنے ساتھ موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کم ہیں، اس لئے وہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کریں گی اور یہ کہ وہ تو کم فالوورز والے اداکاروں کو مشورہ دیں گی کہ وہ یہ کام ہی چھوڑ دیں۔