یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل

یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل
یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظراسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر ڈی چوک سیل کر دیا۔
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے سٹورز کی ممکنہ بندش کے خلاف آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ملک میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔بعدازاں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ حکومت کارپوریشن کی تنظیم نو کا منصوبہ بنا رہی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں 4,000 سے زیادہ سٹورز چلا رہی ہے جن کا مقصد عوام کو کم نرخوں پر بنیادی اشیاءفراہم کرنا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ان وزارتوں اور محکموں کی فہرست میں شامل ہے جن کی حکومت نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جون میں قومی اسمبلی کے دوران میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت 24 ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے جن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ وومن بینک، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

قومی -