سولر پینل کی درآمد میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف، ایف بی آر نے رپورٹ تیار کرلی

سولر پینل کی درآمد میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف، ایف بی آر نے رپورٹ ...
 سولر پینل کی درآمد میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف، ایف بی آر نے رپورٹ تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2017 سے 2022 کے دوران سولر پینل کی درآمد میں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران63 درآمد کنندگان کی جانب سےسولر پینل درآمد میں 69  ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ کی گئی۔ایف بی آر کے مطابق دو بڑی کمپنیوں نے 72 ارب83 کروڑ روپے پاکستان سے باہر منتقل کیے، دو درآمدی کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آربھی درج ہے، ان کمپنیوں نے 72.83 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کرکے 45.61 ارب روپے میں فروخت کیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاغذی طور پر دونوں کمپنیوں کے دفاتر پشاور میں ایک ہی عمارت میں قائم تھے، تحقیقاتی ٹیم موقع پر گئی تو دونوں کمپنیوں کے دفاتر کبھی موجود ہی نہیں تھے، انکم ٹیکس ریکارڈ کے مطابق دونوں کمپنیاں جعلی تھیں جنہوں نے 20.4 ارب پاکستان سے باہر منتقل کیے۔

مزید :

بزنس -