بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہید ہونیوالےجوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہید ہونیوالےجوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہید ہونیوالےجوانوں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کورکمانڈر بلوچستان ، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے  جہاں شہدا ءکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔