حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کر دی گئی

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کر دی گئی
حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ ویڈیو لیک کردی گئی۔یہ واضح نہیں ہے کہ حریم شاہ یہی ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرتی ہے۔
حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے  ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دعوہ کیا گیا کہ حریم شاہ  شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے حوالے سے  بتایاگیا  ہے کہ رات کے پچھلے پہر حریم شاہ کی  شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال ہوئی، شیخ صاحب بڑے موڈ میں لگ رہے تھے، وہ بہت ہی شرارتی ہیں۔
حریم شاہ سے منسوب اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے یہ 15 سیکنڈ کی ہے، ویڈیو میں اصل آواز کو چھپا کر گانا لگایا گیا ہے جس کے باعث یہ پتا نہیں لگ رہا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مختصر سی ویڈیو کال کو شیخ رشید نے منقطع کیا ہے۔


انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شیخ رشید کو فون کیا تو وزیر ریلوے نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بھتیجی کے جنازے پر ہیں اس لیے ابھی بات نہیں کرسکتے۔
ٹیلی فون کال اور ویڈیو کال کا جائزہ لینے کے بعد بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ شیخ رشید کو گھیرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن انہوں نے دام میں آنے سے انکار کردیا اور پہلو بچا کر نکل لیے، اب اصل حقیقت کیا ہے، اس بارے میں تو فریقین کا موقف سامنے آنے ، تحقیقات ہونے یا پھر مزید ثبوت سامنے آنے کے بعد ہی پتا چل سکتا ہے۔