آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ،سپریم کورٹ میں اپیل کیوں دائرکی؟ فردوس عاشق اعوان نے وجہ بتادی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ،سپریم کورٹ میں اپیل کیوں دائرکی؟ ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ،سپریم کورٹ میں اپیل کیوں دائرکی؟ فردوس عاشق اعوان نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا اس میں قانونی سقم ہیں اس لئے حکومت نے نقائص کی درستگی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر بھی بات کی،انہوں نے کہا رانا ثنا کے کیس سے متعلق تصویر کا ایک رخ دکھایا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے رانا ثنا کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا گیا، ریمانڈ اس کا لیا جاتا ہے جس سے کوئی چیز برآمد کرنا ہو، اے این ایف قومی ادارہ ہے اسے سیاست زدہ نہ کریں، اے این ایف رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کریگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -