مولانا عمران عطاری کے والد میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک

مولانا عمران عطاری کے والد میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری کے والد حنیف خانانی گزشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ،نگران شوری کے والد مرحوم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی عاشقان رسول عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچنا شروع ہوگئے اور قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، نماز جنازہ سے قبل فیضان مدینہ میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اجتماع ذکر ونعت کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کا سلسلہ ہوا جس میں مرحوم کے رشتہ داروں سمیت اراکین مجلس شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی لقمان عطاری، حاجی محمد علی عطاری، محمد اطہر عطاری، محمد برکت عطاری،سید ابراہیم عطاری ، مولانا عماد عطاری ، دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات ، زون و کابینہ سطح کے ذمہ داران سمیت علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔