امریکی فوجی بھی کرونا وائرس کا شکارلیکن وہ کس ملک میں تعینات تھا؟انتہائی پریشان کن خبرآگئی

امریکی فوجی بھی کرونا وائرس کا شکارلیکن وہ کس ملک میں تعینات تھا؟انتہائی ...
امریکی فوجی بھی کرونا وائرس کا شکارلیکن وہ کس ملک میں تعینات تھا؟انتہائی پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ اب فوجی بھی متاثرہونے لگے ہیں۔ جنوبی کوریا میں موجود امریکی اڈے میں مقیم ایک امریکی فوجی اہلکار بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہوگیاہے۔


برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے بعد کرونا وائرس کی سب سے زیادہ وبا جنوبی کوریا میں پھیل رہی ہے، جہاں مزید 169کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق مزید کیسز کے بعد جنوبی کوریا میں رجسٹرڈ کیسز کی تعدادایک ہزار146ہوگئی ہے۔جبکہ کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے۔اس وائرس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں اب تک دس ا فراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائرس سے بچاو کیلئے جنوبی کوریا دولاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کرنے کاارادہ رکھتا ہے۔


جنوبی کوریا میں نئے سامنے آنے والے مریضوں میں ایک امریکی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جو جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو سے بیس کلومیٹر دور کیمپ کیرل نامی فوجی اڈے پر تعینات تھا۔امریکی فوج نے 23سالہ اہلکار میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے کیمپ سے باہر موجود اس کی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں رکھا گیاہے۔


حکام کے مطابق نئے سامنے آنے والے 169کیسز میں سے 134ڈائیگو شہر میں سامنے آئے ہیں جہاں یہ وبا خطرناک صورت اختیارکرتی جارہی ہے۔