اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی
 اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7پیسے اضافے کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے،مجوزہ نئی قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -