فلم سٹار مےرا :کچھ مجرے ہسپتال کے لئے !!
مےرا نظر آئے تو فن کارہ ہے ، اگر وہی مےرا کوئی نےک کام کرنا چاہے تو آوارہ ہے ۔کچھ اےسی ہی صورت حال سے آج کل فلم سٹار مےرا دوچار ہے ۔قصور اس کا صرف اتنا ہے کہ اس نے اےک فلاحی ہسپتال بنانے کا اعلان کےا ہے ۔مےرا شو بز کی چمکتی آنکھ ہے ۔مےرا کے ہزاروں مےں نہےں ،لاکھوں کی تعداد مےں دےوانے ہےں ۔اس کی اےک اےک ادا پر کئی دل تڑپتے ہےں ۔ مےرا کے بارے مےں کوئی خبر شائع ہوتو اس مےں بھی حسن پاےا جاتا ہے ،ےہی وجہ ہے کہ لوگ مےرا کے بارے مےں خبر کو پڑھنے سے زےادہ اس کو دےکھتے ہےں ۔مےرا پر الزام ہے کہ اسے خبروں مےں زندہ رہنے کا فن آتا ہے ،حالانکہ اس مےں سارا قصور اس کے چاہنے والوں کا ہے جو اسے ہر وقت اور ہر خبر مےں دےکھناچاہتے ہےں ، کبھی قلمکار رےٹنگ بڑھانے کے لئے مےرا کی خبر کا سہارا لےتے ہےں۔ پچھلے دنوں مےرا سے ےہ غلطی ہو گئی کہ اسے اےک فلاحی ہسپتال بنانے کا خےال آ گےا ۔وےسے ہمارے ملک مےں جہاں ہر روز کئی بری خبریں سننے کو ملتی ہےں ،وہاں اچھی خبر ےہ ہے کہ ہمارے فن کار خدمت خلق اور راہ راست کے متلاشی نظر آتے ہےں ۔ سٹےج کی ملکہ نرگس رقص سے دور مصنوعی روشنےاں چھوڑ کر اےمان کی روشنی سے دل کو منور کر رہی ہے ۔دےدار کو دولت دنےا کی احتیاج نہےں ،وہ اب سامان آخرت کی متمنی ہے ۔سٹےج کے نامور فنکار جواد احمد ،ناصر چنےوٹی، آصف اقبال، اور کئی دوسرے ان کے ساتھی اب باقاعدہ تبلےغ کی برکات سمےٹ رہے ہےں ۔ سنا ہے کہ فلم سٹار صائمہ بھی سکرےن سے جان چھڑا کر گھر کے آنگن کی رونق بن گئی ہے ۔معافی کے در ہر وقت اورہر اےک کے لئے کھلے ہوتے ہےں ۔خوش نصےبی جانے کس کو اس دروازے پر لے آئے ۔
ہاں!تو بات ہو رہی تھی مےرا کے ہسپتال بنانے کی!! ....نےتوں کا حال تو اللہ جانتا ہے ،لےکن اس کے ہسپتال بنانے کی خواہش پر ہم نے جو اس کو حال بے حال کر دےا ہے ۔مےرا کو پارسائی کا تو پہلے ہی کوئی دعویٰ نہےں ،پھر ساری دنےا مل کر اس کے چہرے پر کالک ملنے پر کےوں تلی ہوئی ہے؟جتنی بری باتےں ہےں ،بھولے بسرے قصے ہےں،سب کو ترو تازہ کرکے ملک کی نامور فنکار کو رسوا کےا جا رہا ہے !! ....سنا ہے کہ آج کل میرا کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہے اورنام نہاد شرفا اپنی روح کی تسکین کے لئے اس کو بار بار دیکھتے ہیں اور جتنی بار دیکھتے ہیں ،میرا کو برا بھلا کہتے ہیں۔ ہمارے دفتر میں ایک خان صاحب ہیں، وہ گھر سے دفتر آتے ہی یہ ویڈیو دیکھتے ہیں، پھر دفترسے گھر جاتے ہوئے بھی یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
گھر جاتے ہوئے ویڈیو دیکھنے کی تو سمجھ آتی ہے البتہ گھر سے دفتر آتے ہی یہ ویڈیو دیکھنا اندر کی بات یقینا وہی جانتے ہیں۔ شرم آنی چاہئے شرافت کے ٹھےکےداروں کو ،جو چھپ چھپ کر مےرا کی وےڈےو دےکھتے ہےں ، پھر کھلے عام اس پر تبصرہ کرتے ہےںاور الزام لگاتے ہےں ۔حقائق کےا ہےں ؟ مےرا جانتی ہے ےا اوپر والا۔زمےن کے ان ناخداوں کو اےک اےسی خاتون پر زمےن تنگ نہےں کرنی چاہئے ،جس کا تعلق شوبز سے ہے ،وہ بھی آج کے جدےد دور مےںکہ جب کسی کی عزت اچھالنے کے لئے کسی لمبی چوڑی پلاننگ کی نہیں، صرف کمپےوٹر پر اےک کلک کرنا ہوتی ہے ۔ پچھلے دنوں مےرا نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی ۔چودھری صاحب محبت کرنے والے آدمی ہےں ۔مےرا سے ہسپتال کے حوالے سے خےالات سنے اور مدد کا ےقےن دلاےا ،لےکن مےرا جب مےڈےا کے سامنے آئی تووہ چےختی رہ گئی کہ اس کے ساتھ ہسپتال کے حوالے سے بات کی جائے ،لےکن مےڈےا صرف اس کی شادی کے حوالے سے سکینڈل کرےدتا رہا ۔
ہمارا مےرا کو مشورہ ہے کہ وہ ہسپتال بنائے اور ہسپتال ضرور بنے گا ،کےونکہ اس نے خالص نےت سے ہسپتال بنانے کی بنےاد رکھ دی ہے ،لےکن فوری طور پروہ اےک پرےس کانفرنس کرے اور اعلان کرے کہ اس نے ہسپتال بنانے کا ارادہ ترک کر دےا ہے،اس کے بعد اپنے پاﺅں مےں گھنگھرو باندھ لے اور ناچنا شروع کر دے ۔ انفرادی اور اجتماعی محفلوں کی رونق بن جائے اوراتناناچے کہ دےکھنے والوں کے دماغ سن ہو جائےں،بےنائی ماند پڑ جائے اور وہ تمہارے گھنگھروں کی چھن چھناہٹ پر نوٹوں کے ڈھےر لگا دےں ۔امرا کے بالا خانوں مےں مجرے کرو ،لندن ،پےرس اور نےوےارک سمےت دنےا کے ہر بڑے شہر مےں جہاں پاکستانی بستے ہےں ،رقص کی بڑی بڑی محفلےں سجا دو۔ پھر دےکھنا کہ تمہارے اردگرد کس طرح ڈالر ‘ پاونڈ اور ےورو کی بارش ہوتی ہے ۔جنم جنم سے جنسی بھوک رکھنے والے تمہارے گھنگربندھے پاﺅں مےں خزانے کے اتنے ڈھےر لگا دےں گے کہ تم اےک نہےںکئی ہسپتال بنا سکوگی ۔
پھر جب تم ےہ ہسپتال بنا لےنا تووہاں سے ےقےنا لوگ شفا حاصل کرےں گے ۔تم اےسا کرنا ان ہسپتالوں مےں اےک شعبہ اےسا ضرور بنانا،جہاں اےسے ذہنی مرےضوں کا بھی علاج ہو،جو کہتے ہےں کہ مےرا ناچتی نظر آئے تو فنکارہ ہے ، اگر وہی مےرا ۔نےکی کا کام کرنا چاہئے توآوارہ ہے ۔ ٭