پشاور میں ناقص سیکیورٹی پر 200تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج

پشاور میں ناقص سیکیورٹی پر 200تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج
پشاور میں ناقص سیکیورٹی پر 200تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہ کرنے پر پشاور کے 200تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد صوبے کے تعلیمی اداروں پر دہشت گرد ی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔جن تعلیمی اداروں نے قوانین کے مطابق اپنی سیکیورٹی مضبوط نہیں کی ،ان تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

مزید :

پشاور -