آئندہ انتخابات میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا

آئندہ انتخابات میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ ...
آئندہ انتخابات میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی؟ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں غیراعلانیہ انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے اور حکومت سمیت بیشتراپوزیشن جماعتیں بھی کسی نہ کسی طرح عوامی اجتماعات کا رخ کررہی ہیں تاہم آئندہ انتخابات کے بعد حکومت کس کی ہوگی اور عوام کس کوووٹ دینے کو ترجیح دیں گے ، انٹرنیٹ صارفین نے روزنامہ پاکستان کے ایک سروے میں اپنا فیصلہ سنادیا۔
روزنامہ پاکستان کی طرف سے اپنی’نیوزویب سائٹ ‘ پر کیے گئے ایک سروے میں صارفین سے سوال کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں آپ کس جماعت کے حق میں ووٹ دیں گے ؟ اس سروے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ 46فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق مجموعی طورپر 10354افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور تحریک انصاف 4784ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پررہی ۔ مسلم لیگ ن کے حق میں 38فیصد یعنی 3939صارفین نے فیصلہ سنایا۔تحریک لبیک 6فیصد کیساتھ 657، جماعت اسلامی تین فیصد کیساتھ 289، پیپلزپارٹی 2فیصد کے ساتھ 167ووٹ، جے یوآئی 163ووٹ، ایک فیصد کیساتھ ایم کیوایم 145ووٹ حاصل کرسکی جبکہ 2فیصد عوام نے دیگر جماعتوں کے حق میں ووٹ دیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ سروے آن لائن کیاگیا اوررائے دینے والوں کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا ووٹ بھی رجسٹرڈ ہے یا نہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -