ریلوے کمرشل برانچ:کلریکل سٹاف کی کارروائیاں، قومی خزانے کو بھاری نقصان

ریلوے کمرشل برانچ:کلریکل سٹاف کی کارروائیاں، قومی خزانے کو بھاری نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے کمرشل برانچ کے کلریکل سٹاف نے ریلوے خزانہ کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچادیا۔ایک ٹھیکیدارکونوازنے کیلئے ریسٹورنٹ کے تمام ترفوائدسے آگاہ کر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کے کم بولی دینے کاموقع فراہم کیادیگرٹھیکیداروں کوفوائدسے آگاہ نہ کرکے ان کی نیلامی سے دلچسپی ختم کردی۔ٹھیکیداروں کی دلچسپی ختم ہونے سے ایک کروڑ33لاکھ کی بولی پربندہونے والاخانیوال ریلوے اسٹیشن کاواحدریسٹورنٹ ایک کروڑایک لاکھ50ہزارروپے بولی دے کراس ٹھیکیدارنے حاصل کرلیاجس کوکلریکل سٹاف نے فوائد کی مکمل معلومات فراہم کی تھیں۔فوائدمعلوم ہونے پردیگرٹھیکیداروں نے بولی کومنسوخ کرکے دوبارہ کروانے یاپھرایک کروڑ33لاکھ پرریسٹورنٹ انہیں دینے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کودرخواست دے دی۔بتایاجاتاہے کہ20جنوری کوخانیوال ریلوے اسٹیشن پرواقع ریسٹورنٹ کی نیلامی کے لئے ٹینڈرکھولے گئے ٹینڈرکھولنے سے قبل ایک ٹھیکیدارکوکمرشل برانچ کے سٹاف کی طرف سے بتادیاگیاکہ ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کے لئے کاؤنٹرزکی تعدادایک سے بڑھاکردوکردی گئی ہے جبکہ دیگرٹھیکیداروں کواس امرسے بالکل غافل رکھاگیا۔جس کی وجہ سے دیگرٹھیکیداروں نے ریسٹورنٹ کے حصول میں خاص دلچسپی نہ لی اوربڑھ چڑھ کرٹننڈرفارم نہیں بھرے اس کے برعکس جس ٹھیکیدارکوبتایاگیاتھاکہ ریسٹورنٹ میں کاؤنٹربڑھادئیے گئے ہیں اس نے دیگرٹھیکیداروں سے زائدبولی ایک کروڑایک لاکھ پچاس ہزارروپے دی جوسابقہ بولی ایک کروڑ33لاکھ روپے سے جس پرریسٹورنٹ کاٹھیکہ ختم ہو اسے31کروڑ50ہزارروپے کم ہے۔صورت حال کاعلم ہونے پردیگربولی دہندگان نے احتجاج کیااورڈویژنل انتظامیہ کودرخواست دے دی ہے کہ یاتوایک کروڑ33لاکھ جس پرریسٹورنٹ بندہواتھاکی رقم پرہی انہیں ٹھیکہ دے دیاجائے یاپھردوبارہ سے نیلامی کروائی جائے۔تاکہ ریلوے کوفائدہ ہو۔ذرائع کاکہناہے کہ ٹھیکیداروں کی درخواست پرتاحال ریلوے انتظامیہ کی طرف سے کاروائی شروع نہیں گئی ٹھیکیداروں نے اعلیٰ ریلوے حکام سے خانیوال ریسٹورنٹ کی نیلامی منسوخ کروانے کامطالبہ کیاہے۔
نقصان