ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید 27ٹارگٹ،اصلاحات،قانون سازی کیلئے پرعزم:حماد اظہر

  ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید 27اہداف پر عملدرآمد کیلئے کام دیتے ہوئے 31 مارچ تک کامزید وقت دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عملدرآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کرانا ہوگی۔میوچیول ایولیوایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے اس کاکوئی تعلق نہیں، فروری میں ہونیوالا اجلاس27نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ہوگا۔ذرائع کاکہناہے کہ میوچیول ایولیوایشن کااجلاس اگست میں ہوگا، ایولیوایشن پر وزارت خزانہ، قانون،آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ ریئل اسٹیٹ اور سناروں کیلئے ریگولیشن بنائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون وکلا ء کیلئے ریگولیشن بہتر کرے گا، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس کیلئے ریگولیشن بنائے گا۔وزارت مواصلات اور ایس ای سی پی کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو باضابطہ طور پر کمپنی بنایا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو70کروڑ کی انشورنس کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم کیلئے مسودہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ میں موجود ہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیٹف اجلاس مختلف ممالک کی جانب بہت اچھا رسپانس بھی ملاہے اور پاکستان کی کارکردگی کو سراہایا گیا ہے، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ملائیشیاء، انڈونیشیاء جبکہ دیگر کئی مندوبین نے بھی پاکستانی اہداف کی عملداری کے حوالے سے تعر یفیں کی ہیں، پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ فروری میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا لیکن فیٹف کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر عملدرآمد جاری رہے گا، ہو سکتا ہے کہ مزید اہداف بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ پاکستانی حکام نے مہینوں دن رات محنت کرکے اصلاحات یقینی بنائیں، ایکشن پلان کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کرکے اس کو رائج کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فروری کے اجلاس میں متوقع فیصلے پر کوئی رائے قبل از وقت ہوگی، پاکستان اہم اصلاحات اور قانون سازی کیلئے پرعزم ہے۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بعض ممالک کی سازشیں ناکام بنائینگے۔
ایف اے ٹی ایف

مزید :

صفحہ اول -