پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادعدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن و دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیل کردیا ہے۔ نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع ۔ بس آئے اور دفتر سیل کردیا۔ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔