پاکستانی اداکارہ ’ ریشم‘ کا حقیقی نام کیا ہے ؟ دہائیوں بعد اصل نام سامنے آ گیا

پاکستانی اداکارہ ’ ریشم‘ کا حقیقی نام کیا ہے ؟ دہائیوں بعد اصل نام سامنے آ ...
پاکستانی اداکارہ ’ ریشم‘ کا حقیقی نام کیا ہے ؟ دہائیوں بعد اصل نام سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ماضی میں لالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریشم نے کئی دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ اُن کا اصل نام ریشم نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میرا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے لیکن میرے شوبز کیریئر کی شروعات سے پہلے ہی میری فیملی لاہور منتقل ہوگئی تھی۔
ریشم نے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، شروعات میں مجھے مختصر کردار ملتے تھے لیکن جب لوگوں کو میری اداکاری پسند آنے لگی تو پھر مجھے مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کیا گیا۔اداکارہ نے اپنے نام سے متعلق کہا کہ میرا اصل نام ریشم نہیں بلکہ صائمہ ہے، مجھ سے پہلے ہی پاکستانی شوبز میں صائمہ نام کی اداکارہ موجود تھیں تو اسی وجہ سے مجھے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری بڑی بہن نے میرے پہلے ڈرامے سے قبل ہی میرا تبدیل کردیا تھا، اُنہوں نے بڑے ہی غور و فکر کے بعد میرا نام ریشم رکھا تھا اور پھر اسی نام سے مجھے شہرت ملی۔ریشم نے محبت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی میں کئی بار محبت ہوئی ہے اور ہر محبت میں دل ہی ٹوٹا ہے۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں یہ واضح نہیں کیا کہ کس نے اُن کا دل توڑا اور اُنہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی۔

مزید :

تفریح -