فوج 10 فروری تک انتخابات کیلئے موجود رہے گی ، نوٹیفکیشن جاری

فوج 10 فروری تک انتخابات کیلئے موجود رہے گی ، نوٹیفکیشن جاری
فوج 10 فروری تک انتخابات کیلئے موجود رہے گی ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی،الیکشن کمیشن نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جبکہ الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی کیلئے سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ۔

"جنگ " کے مطابق  نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق کے ذریعےہر آفیسر اور جے سی او الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اپنے اختیارات کا بر وقت استعمال کرے گا۔