عدت نکاح کیس بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے، خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔
خاور مانیکا نے اپنی اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔