رمضان پیکج کیلئے رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب رمضان پیکج کیلئے رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرز کا وڈیولنک اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے مستحقین کا ڈیٹا اکٹھاکرنے کی ہدایت کردی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان پیکج کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے۔ نادارافراد تک عزت کیساتھ حق پہنچانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، افسران اپنے فرائض انسانی خدمت کے جذبے سے سر انجام دیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔