میرے سامنے عمران خان  کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ 

میرے سامنے عمران خان  کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے، ...
میرے سامنے عمران خان  کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے  کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل  کو  طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں  گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکاح کیس اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس کیس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے۔ جسٹس اعظم خان کی طرح جسٹس انعام منہاس کو بھی نکاح کیس نہیں سننا چاہیے۔

مزید :

قومی -