پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کا قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کا قائد مسلم لیگ (ن) ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کا قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نواز شریف کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں سید شاہ محمد شاہ نے لکھا کہ ملک میں بدترین معاشی حالات اور دہشت گردی کی نئی لہر نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔ خاص طور پر سندھ میں تنظیم کی ناکامی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) اور دیگر اہم تنظیمی اداروں کے اجلاس بلائے جائیں تاکہ قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

خط میں بتایا گیا کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود پارٹی سندھ کے اہم معاملات میں مکمل طور پر غیر فعال ہے، اور پارٹی کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔سید شاہ محمد شاہ نے اپنے خط میں یقین ظاہر کیا کہ نواز شریف پارٹی کے تنظیمی معاملات پر فوری توجہ دیں گے اور پارٹی کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل نکالیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط پارٹی قیادت کے لیے ایک اہم یاددہانی ہے کہ موجودہ وقت میں تنظیمی معاملات کو درست کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔