مریم کونسے جھنڈے گاڑ رہی ہیں‘، تاجر رہنما عتیق میر نے وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق بیان مذاق قرار دیدیا

مریم کونسے جھنڈے گاڑ رہی ہیں‘، تاجر رہنما عتیق میر نے وزیراعلیٰ سندھ سے ...
مریم کونسے جھنڈے گاڑ رہی ہیں‘، تاجر رہنما عتیق میر نے وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق بیان مذاق قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ,  پنجاب کو دینے اور مریم نواز کو سندھ لانے کے بیان پر تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحت کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی تھی جس دوران تاجر رہنما عتیق میر نے ان سے درخواست کی تھی کہ کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔
عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان حکومت سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کئے جا سکتے, مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں، متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔
سندھ حکومت کے ایک اور ترجمان سکھ دیو آسرداس ہمنانی نے کہا ہے کہ ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کا عکاس نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے،کسی ایک تاجر کے کچھ کہنے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر اب تاجر رہنما عتیق میر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کر کے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔
عتیق میر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سندھ کو دینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی، میں نے کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے یہ بات نہیں کہی تھی کیونکہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔تاجر رہنما کا مزید کہنا تھاکہ مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہی ہے کہ “ساڈے کام نہ ویکھو,  ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو”، (ہمارے کام نہ دیکھو , بس ہمارا آنا اور جانا دیکھو)۔