گجرات میں انوکھا کیس :خاتون کیخلاف500روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج

گجرات میں انوکھا کیس :خاتون کیخلاف500روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج
گجرات میں انوکھا کیس :خاتون کیخلاف500روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )دیونہ منڈی میں رفع حاجت کے بہانے گھر میں داخل ہوکر ایک عورت نے شیمپو کی بوتل چرالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی پانچ سو روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔
پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں اسد اشفاق کے گھر ہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 
شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی خبر عام ہونے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے کہ لاکھوں کی چوری اور ڈکیتیوں کے مقدمات کو چھوڑ کر پولیس نے 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج کرڈالا۔