پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکریٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی۔استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی کال پر گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو وجہ قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔