انجری کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن کا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق اہم بیان
آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے انجری کے بعد 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی امید ظاہر کردی ۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کے میچ کے دوران باونڈری سے کیچ پکڑتے ہوئے کین ولیمسن انجری کا شکار ہو گئے تھے۔تاہم، کیوی کپتان اب صحت یاب ہو رہےہیں اور جلد از جلد میدان میں واپس آنے کے لیے بے چین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے پہلی اتنی طویل مدتی چوٹ نہیں لگی ،ابھی اس انجری میں بہتری لانے پر کام ہو رہا ہے ،یہ سفر تھوڑا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انجری کے حوالے سے ہفتہ وارانہ رپورٹ میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، انجری میں بہتری کے لیے جم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کے ساتھ کام جاری ہے ، میں جلد نیٹس میں واپس آنے کا منتظر ہوں ۔