مجاہد کامران کی زیر صدارت ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں23 پی ایچ ڈی Synopses، 10جائزہ رپورٹس ،4پینل آف ایگزامینرز،9توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے11کیسزکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک،پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، پروفیسر ڈاکٹر مبشراحمدبٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر،پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر،پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پروفیسر ڈاکٹرعصمت اللہ زاہد،پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ،پروفیسر ڈاکٹرغلام معین الدین نظامی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور یڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔