ایل ڈی اے افسران کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب
لاہور (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے حکم امتناعی کے باوجود شہری کے پلاٹ کی دیواریں گرانے والے ایل ڈی اے کے افسران کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ کاہنہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے یہ طلبی علی بیگ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سائل نے اپنی جائیداد کے حوالے سے حکم امتناعی لے رکھا تھا اس کے باجود ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اشرف رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت احمد وغیرہ نے اس کے جائیداد کی بیرونی دیواریں گرا دیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مذکورہ افسران کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔