وطین اورٹی آئی سی آئی کے درمیان تاریخی معاہدہ

وطین اورٹی آئی سی آئی کے درمیان تاریخی معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان کی صف اول کی لانگ ہال فائبر آپریٹر ٹیلی کام وطین اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کمپنی ایران جو کہ ایران میں ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے نے ڈاٹا اور وائس سروسز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کپیسٹی مڈل ایسٹ دبئی میں کئے جانے والے معاہدہ میں دونوں جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وطین اور TICI تافتان زاہدان کے علاقہ میں اپنے صارفین کے لیے بین الاقوامی معیار کی کیبل کنیکٹویٹی فراہم کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اپنی نوعیت کے پہلے معاہدہ سے ایران اور پاکستان کیبل کنیکٹویٹی کی توسیع، زیر سمندر کیبل ، ملکی سطح پریورپ تک کیبل کی توسیع اور براستہ ایران ،افغانستان کے ساتھ کنیکٹویٹی میں مدد ملے گی۔ کپیسٹی مڈل ایسٹ دبئی میں، جنید شیخ جی ایم انٹرپرائز اور گلوبل کئیریر بزنس وطین ٹیلی کام نے کہا" ہم اس تاریخی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ جس کی بدولت دونوں ملکوں میں روابط میں مزید مظبوطی آئے گی بلکہ پاکستان اور ایران کو یورپ سے جوڑنے کا بھی موقع ملے گا۔ میں کپیسٹی مڈل ایسٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے دونوں اداروں کو آپس میں ملاکر ایک تاریخ رقم کرنے کا موقع دیا۔"

مزید :

کامرس -