او جی ڈی سی ایل نے کنواں پالی ڈیپ 1- سے تیل کے ذخائر دریافت کرلیے
لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے ایکسپلوریٹری ویل پالی ڈیپ 1- سے تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ جو ضلع ٹنڈو آلہ یار صوبہ سندھ میں واقع ہے ۔ ویل پالی ڈیپ 1- کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا ہے ۔ کنویں کی کھدائی 4050 میٹر تک کی گئی ۔ ویل پالی ڈیپ 1- سے لوئر گورو سینڈ فارمیشن پر 1095 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تیل کی اس دریافت سے ملکی تیل کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملکی معیشت پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔